ضلع ملاکنڈ میں شامل شہروں اور گاؤں کی وجہ تسمیہ ۔

 ملاکنڈ پیڈیا ۔

ضلع ملاکنڈ میں شامل شہروں اور گاؤں کی وجہ تسمیہ ۔

1.ملاکنڈ کی وجہ تسمیہ ۔۔ سنسکرت زبان کے گرائمر کے مؤرخ پانینی کے مطابق مالاکنڈ نام قدیم مالا مالواس مالاوت نامی قوم کی آماجگاہ سے ماخوذ ۔دوسرے الفاظ میں مالا کے معنی امیل اور کنڈ کے معنی پانی کے ہے ۔

2.ملاکنڈ کا بڑا شہر بٹ خیلہ ۔بٹ خیلہ نام راجہ بٹ  کی راجدھانی سے ماخوذ جبکہ دوسرے الفاظ میں یہ بٹ خیل قبائلی شاخ سے ماخوذ ۔

3۔ملاکنڈ کا دوسرا بڑا شہر درگئی ۔

درگئی نام  عرف عام میں خشک نالی کی طرف جانے والا راستہ مطلب درہ گئ سے ماخوذ ۔ وہ خشک نالی جس میں کانٹے دار جڑی بوٹیاں اگی ہو ۔

3.ملاکنڈ کا تیسرا بڑا شہر سخاکوٹ ۔ سخاکوٹ نام قدیم ساکا نامی قوم کی آماجگاہ سے ماخوذ جبکہ دوسرے الفاظ میں سخاوت کا قلعہ سے ماخوذ۔  اسکے علاوہ سخاکوٹ کا ایک نام بمبولئی بھی تھا 

4.تھانہ قصبہ ۔ تھانہ نام گبری زبان میں اتن جائے سے ماخوذ  جسکے معنی جرگہ کا مقام ۔

5۔ آلہ ڈنڈھ قصبہ ۔۔ آلہ ڈنڈھ نام۔  خیر الحکیم زئی کے مطابق اللہ کا قید خانہ یا یہاں کے مقامی باشندوں کے مطابق قدیم زمانے میں یہاں پانی کا ایک بڑا ڈنڈھ تالاب تھا سے ماخوذ ۔

6. گاؤں ہیبت گرام۔ یہ  ہیبت یا ایبت ایک ہندو کا نام اور گرام کے معنی گاؤں کے ہے مطلب ہیبت کا گاؤں سے ماخوذ ۔

7.گاوں ڈھیری جولگرام۔ ڈھیرئ کے معنی مٹی کا ڈھیر   جبکہ جولا ہندو کا نام اور گرام گاؤں کے لئے مستعمل ڈھیری الگ گاؤں اور جولگرام  الگ گاؤں مطلب جولا کا گاؤں ہے ۔

8.گاوں مٹکنی ۔۔ مٹکنی نام یہ نام مٹا کانی ہے ممکن ہے یہ کسی ہندو کا نام ہو ۔

9.گاوں میخ بند ۔ یہ نام میخہ بنڑ سے ماخوذ ۔

10.گاوں طوطا کان ۔۔ یہ نامی طوطی خان نام سے ماخوذ ۔۔انگریز نے اپنی رپورٹس میں طوطی خان لکھا ہے ۔ممکن ہے یہ کوئی نامور خان یہاں گزرا ہو ۔

11.گاوں اگرہ ۔۔اگرہ نام اصل میں آگ اور رہ۔ مطلب آگ لگانے کی جگہ کے ہے ۔ یہاں ہندو شاہی دور کی باقیات سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں شمشان گھاٹ ہوتے تھے ۔

12.گاوں ٹوٹئ ۔ ٹوٹئ نام ٹوٹے سے ماخوذ مطلب ٹکڑوں میں بٹا ہوا ۔ ایک بر ٹوٹئ اور ایک کوز ٹوٹئ ۔۔ٹوٹئی کا ایک نام برغولی بھی تھا ۔

13.گاوں کوٹ ۔۔ یہ کوٹ ہندی میں قلعہ کے لیئے مستعمل مطلب پہاڑوں کے درمیان گھرا ہوا بند علاقہ ۔

14.گاوں مینہ ۔۔ مینہ نام   ہندی اردو میں مینہ نام خوبصورتی کے لئے مستعمل مطلب خوبصورت علاقہ ۔

15.گاوں بڑھ ۔۔بڑھ نامی درخت کی یہاں وسیع پیمانے پر موجودگی کی وجہ سے یہ گاؤں بڑھ نام سے مشہور ہے ۔

16.گاوں ہریانکوٹ ۔۔ یہ نام ارین کوٹ مطلب ارین نامی قوم کا قلعہ جبکہ دوسرے الفاظ میں ہریانہ کوٹ سے ماخوذ  مطلب ہری دیوتا کا قلعہ ۔۔ ہریانہ کے نام سے ہندوستان میں ایک ریاست بھی مشہور ہے ۔

17.گاوں ہیرو شاہ ۔۔ ہیرو شاہ نام اصل میں ایرو شاہ سے ماخوذ مطلب راکھ کا ڈھیر۔ یہ گاؤں 1852 میں انگریزوں نے جلایا تھا جس کی وجہ سے یہ راکھ کا ڈھیر بنا تھا ۔

18.گاوں کوپر ۔۔۔ کوپر نام انگریزی اور پولش  میں koper  لکھا جاتا ہے جبکہ پختو پشتو میں کوپر کے معنی میرہ کے ہے جس کا مطلب  وہ علاقہ جہاں کانٹے دار جڑی بوٹیاں اگی ہوئی ہو کوپر یا میرہ کہلاتا ہے ۔

19.گاوں بدرگہ ۔۔یہ نام بدرقہ سے ماخوذ جسکے معنی حفاظتی دستے کے ہے ۔ وہ حفاظتی دستہ جو رات کے وقت اپنے گاؤں میں آئے مہمانوں کو بحفاظت  جانے کا ساتھ دیتے ہیں ۔

20.گاوں غاور کلے ۔۔ خان غاور خان کے نام سے موسوم یہ گاوں ہے ۔

21.گاوں غنی ڈھیری ۔ یہ نام غنی نام سے ماخوذ مٹی کے ڈھیر کے ہے ۔

22.گاوں گڑھی عثمانی خیل ۔

 گڑھی کے معنی قلعہ پس عثمانی خیل نامی قبائلی شاخ کی آماج گاہ ۔

23.گاوں مہردے ۔۔ یہ نام میر دین  نام سے ماخوذ ہے ۔

24.گاوں موسی مینہ ۔۔ یہ نام قبیلہ یوسفزئی کے ایک نامور  خان موسی ابن ایسکون کے نام سے ماخوذ ہے ۔

25.گاوں وزیر آباد ۔۔ یہ نام ریاست سوات کے پہلے وزیر اعظم حضرت علی کے نام سے مشہور ہے .

25.گاوں جبن  ۔یہ نام ژو  یا زو بنڑ ہے مطلب جانوروں کا جنگل ۔۔سے ماخوذ 

26.گاوں ورتیر ۔۔ یہاں کے باشندوں کے مطابق  ورتیر نام کا مطلب اگے بڑھنا کے ہے ۔ جبکہ ورتیر کے نام سے ایک گاؤں انگلینڈ میں بھی مشہور ہے ۔

27.گاوں پلئ ۔ پلئ نامی درخت   کی یہاں وسیع پیمانے پر موجودگی کی وجہ سے یہ نام اس  گاؤں کو دیا گیا ہے 

28 ۔گاوں خانوڑئئ ۔  یہ نام اصل میں خانوری ہے ۔

29 گاؤں خار ۔۔ خار نام ویران جگہ کے لیے مستعمل مطلب کانٹے دار جڑی بوٹیوں پر مشتمل علاقے کے ہے۔دوسرے الفاظ میں خار ښار سے ماخوذ  قبیلہ یوسفزئی کی یہاں آمد کے وقت ملک احمد نے پہلے پہل یہاں قیام کیا تھا ۔

30۔گاوں خارکئ ۔ یہ نام خار کے ہے مطلب  خشک کانٹے دار جڑی بوٹیاں جہاں اگتی ہو خارکے کہلاتا ہے ۔

31 ۔ گاؤں قالدرہ۔ قال نامی ہندو کے نام سے مشہور یہ گاؤں ہے ۔

32.اسکے علاوہ ملاکنڈ میں کچھ گاؤں کے نام خاص شخصیات کے ناموں پر مشتمل ہیں  جیسے جلال کوٹ مطلب جلال کا قلعہ۔۔۔ گاؤں جلالہ  یہ میرے خیال میں  بایزید انصاری کے بیٹے جلال الدین کے نام سے مشہور ہے ۔ اسی طرح  گاؤں سید راجوڑ  جو اصل میں سید راجور ہے ۔

جبکہ دوسرے گاوں جیسے جھاڑے یہ نام میرے خیال میں درختوں کے جھنڈ  کی وجہ سے مستعمل ہے اب ۔ اسی طرح دوسرے گاؤں جو مختلف شخصیات کے ناموں پر مشتمل ہیں ان میں میراکبر شاہ کلے ، حاجی سید رسول کلے ،گل زادہ کلے   ملا مصری کلے حاجی لطیف کلے ،استانہ دار کلے (جو قبیلہ اتمانخیل کا مذہبی گھرانہ ہے کے نام پہ یہ آباد ہے)اسی طرح ناشونو کنڈاو جو اصل میں ناآشنا کنڈاو ہے سے ماخوذ ہے ۔

33. گاوں نل ۔۔نل نامی شخص ہندوشاہی دور کا ایک بادشاہ بھی گزرا ہے ممکن ہے نل بادشاہ کے نام کی وجہ سے یہ نام  اس گاؤں کا مشہور ہوا ہو ۔

34.گاوں بنگلہ ۔۔ یہ  ضلع ملاکنڈ اور ضلع چارسدہ کے سنگھم پر موجود ہے ۔یہاں انگریز دور کے ایک بنگلہ کی موجودگی کی وجہ سے یہ علاقہ مشہور ہے ۔جبکہ  ضلع ملاکنڈ میں زور منڈی نام کے دو گاؤں بھی موجود ہیں ۔

35. ضلع ملاکنڈ کے کچھ مشہور درے مندرجہ ذیل ہیں ۔ امان درہ ، گڑنگ درہ ،درہ شاہ کوٹ ، درہ مورہ ،درہ ملاکنڈ ۔

36.جبکہ  ضلع ملاکنڈ میں ہندوشاہی دور کے مشہور مقامات کے نام یہ ہیں  دیگڑھ راج یہ نام اصل میں دیو گھر راج ہے جو گاؤں ہریانکوٹ میں واقع ہے ۔

گیر بنڑ یہ نام راج گیر نام سے ماخوذ ہے جو تھانہ کے مضافات میں ہندوشاہی دور کی تاریخ سینے میں لئے واقع ہے ۔

37.گاوں گنیار ۔۔ گنیار نام اصل میں گل انار سے ماخوذ ہے ۔ گنیار گاوں بدھمت دور کی تاریخ سینے میں لئے ہوئے ہیں ۔

38.گاوں پیر خیل۔ یہ گاؤں سید ابراہیم شاہ المعروف حصار بابا نے آباد کیا ہے ۔

39.باز درہ پائین اور بازدرہ بالا ۔ ان دونوں گاؤں کا نام باز درہ ہے ۔ مطلب باز کا راستہ ۔ ممکن ہے باز نام کا کوئی خان  یہاں گزرا ہو جسکے نام سے یہ پہاڑی درہ موسوم ہو ۔

40.گاوں شیر خانہ ۔۔ شیر خان نام سے موسوم یہ گاوں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شیر خانہ میں تبدیل ہوا ۔

تحقیق امجد علی اتمانخیل



Post a Comment

1 Comments

  1. Good effort i spent a great deal of time researching these things and its very pleasing to see someone actually puting in the the effort to bring this piece of history online.

    ReplyDelete