ملاکنڈ پیڈیا..
نوابِ دیر شاہ جہان کا حکومتی ڈھانچہ.. نواب شاہ جہان( کے بی ای.. نائٹس آف دی برٹش ایمپائر ٹائٹل کا حقدار) 1925 میں ریاستِ دیر کے حُکمران بنے. آپ نوابِ سوئم ہے.
پہلی فُرصت میں نواب شاہ جہان نے ریاستِ دیر کو نو تحصیلوں ,تحصیل دیر, تحصیلِ کوہستان, تحصیلِ تیمرگرہ, تحصیلِ بلامبٹ, تحصل براول,تحصیل اُوچ, تحصیل مُنڈا , تحصیل ثمر باغ اور تحصیل ادینزئی میں تقسیم کیا.
اسکے بعد نواب شاہ جہان نے اپنی کونسل مندرجہ ذیل عُہدوں سے ترتیب دی.
.تحصیلدار..تحصیلدار جو سارے تحصیل کا سربراہ ہوتا تھا.
.صوبیدارِ خزانہ. وزیرِ خزانہ کو صوبیدارِ خزانہ کہا جاتا تھا. جو ریاستی خزانے کا انچارج ہوتا تھا.
. مُشیرِ مال.. ریاستِ دیر کے علاقوں سے ریونیو جمع کرنا مُشیرِ مال کی ذمہ داری ہوتی تھی. مُشیرِ مال کو یہ اتھارٹی حاصل تھی کہ وہ تحصیلدار کو اپنے عُہدے سے ہٹائے.
.میر مُنشی.. نوابِ دیر شاہ جہان کا پرسنل سیکرٹری میر مُنشی کہلاتا تھا.جو روزانہ کے معاملات سے نوابِ دیر کو باخبر رکھتا تھا.
. سٹیٹ مرزا.. سٹیٹ مرزا ریاست کے سول اور ملٹری ریکارڈ کو محفوظ کرنے کا پابند تھا. آپ ملٹری آفیسرز اور دوسرے عُہدہ داروں کے تنخواوں کا ریکارڈ بھی محفوظ رکھتے تھے.
6. وزیرِ خارجہ.. نوابِ دیر کے دوسرے ریاستوں (سوات اور چترال) کے ساتھ تعلقات رکھنے پڑتے تھے اور اس عرض سے وزیرِ خارجہ بھی آپکے کونسل میں ایک اہم عُہدیدار ہوتا تھا.
تحریر امجد علی اُتمانخیل.
0 Comments