Malakand Protected Area

 ملاکنڈ  پروٹیکٹیڈ ائیریا..  Malakand Protected Area

ملاکنڈ ایجنسی کے پولٹیکل ایجنٹ  کپٹن اے ایچ میک میھن کی رپورٹس جو 1916 میں  پبلش ہوئی  کے مطابق   ہم نے درگئ, ملاکنڈ اور چکدرہ میں گریژن تعمیر کئے اور ان گریژن کے قریب اب کسی کو بھی حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں پس لوئیر سوات اور سمہ رانیزئی کو آج کے بعد  ملاکنڈ پروٹیکٹڈ ائیریا کہا جائے گا. لوئر سوات میں سے ملاکنڈ پروٹیکٹیڈ ائیریا میں  یہ قبائلی شاخ اور اُنکے  علاقے شامل ہونگے. 

1..خان خیل آف تھانہ

2.علی خیل آف  ڈھیری آلہ ڈنڈھ 

3.اُتمانزئی آف بٹ خیلہ. 

4.بہرام خا خیل آف  خار 

5..عُثمان خیل آف ڈھیری جولگرام 

6.سُلطان خاخیل آف  طوطا کان اور مٹکنی 

جبکہ سمہ رانزئی کے مندرجہ ذیل قبائلی شاخ اور اُنکے علاقے ملاکنڈ پروٹیکٹیڈ ائیریا میں شامل ہیں. 

1.سنیزئی اُتمانخیل آف کوٹ اور بر ٹوٹئی. 

2.سواڑخیل,امانخیل,طوری خیل ( اُتمانخیل) آف ہریانکوٹ 

3.بھمری  اُتمانخیل آف بڑھ گاؤں اور مینہ گاؤں.

4.اصیل اُتمان خیل آف خانوڑئی. 

5.شموزئی اُتمانخیل آف آگرہ.

اسکے علاوہ  درگئ, سخاکوٹ, کوپر, ورتیر, خارکئی وغیرہ  کے علاقے اور وہاں آباد قبائلی شاخیں خٹک, شلمانی, سواتی, گُجر, وغیرہ وغیرہ   ملاکنڈ پروٹیکٹڈ ائیریا میں شامل  ہیں .

تحریر.. امجد علی اُتمانخیل.


Post a Comment

0 Comments