ملاکنڈ پیڈیا.
ملاکنڈ نام مُلا کنڈاؤ... مالا (امیل) اور کُنڈ(پانی) کے مرکب سے ماخوذ. اور سنسکرت گرائمر کے بانی پانینی کے الفاظ میں قدیم مالا نامی قوم کی آماجگاہ ملاکنڈ ہے.
ملاکنڈ ایجنسی 1895 میں بنی.
ملاکنڈ ایجنسی میں ملاکنڈ, سوات, دیر, باجوڑ اور چترال کے علاقے شامل کئیے گئیے.
ملاکنڈ ایجنسی واحد ایجنسی جس میں تین ریاستیں دیر, سوات اور چترال شامل تھیں.
ملاکنڈ ایجنسی میں پہلی لیویز فورس سوات لیویز فورس کے نام سے قائم کی گئی 1895 میں.
ملاکنڈ کی زمین پر دو جنگیں 1895اور 1897 میں برٹش سامراج کے ساتھ پشتون و گُجر اقوام نے لڑی.
ملاکنڈ ایجنسی کا پہلا پولٹیکل ایجنٹ میجر آرتھر ہیرالڈ ڈین تھا. جو 1895 سے 1899 تک ملاکنڈ ایجنسی کا پولٹیکل ایجنٹ رہا.
میجر آرتھر ہیرالڈ ڈین پھر صوبہ سرحد کے پہلے چیف کمشنر 1901 تا 1909 تک رہے.
ملاکنڈ ایجنسی کو 1916 میں ملاکنڈ پروٹیکٹڈ ایریا بھی اس وجہ سے کہا جانے لگا کہ یہاں تین گریژن درگئی, ملاکنڈ اور چکدرہ کے مُقام پر قائم تھے اور ان گریژن کے اطراف کے علاقے ملاکنڈ پروِیکٹڈ ایریا میں شامل رہیں.
سوات لیویز میں دیر لیویز, ملاکنڈ لیویز, چترال بارڈر پولیس اور باجوڑ لیویز اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہیں. ملاکنڈ ایجنسی سے سوات,چترال, دیر 1969 میں الگ ہوئے. اور 1970 میں ملاکنڈ ڈویژن کے قیام کے ساتھ یہ ڈویژن کا حِصہ بنے.
جبکہ باجوڑ 1973 میں الگ ہوا.
اور موجودہ علاقہ ملاکنڈ خاص ملاکنڈ ایجنسی کے نام سے باقی رہا. جسکا رقبہ 952 مربع کلومیٹر ہے .آجکل ملاکنڈ ایجنسی یا ملاکنڈ ڈسٹرکٹ کی آبادی سات لاکھ بیس ہزار دو سو پچانوے ہیں. .
ملاکنڈ پیڈیا.
1..ملاکنڈ ایجنسی کے نام پر برطانوی حکومت نے پہلی بار ایس ایس ملاکنڈ کے نام سے ایک بحری جہاز 1905 میں تیار کیا جو پہلی جنگِ عظیم کے دوران پھر 1917 میں جرمن شاہی نے ڈبودیا.
2. 1919 میں ایس ایس ملاکنڈ ٹو کے نام سے برطانیہ نے پھر تجارتی بحری جہاز تیار کیا جو 1941 تک لیورپول, کلکتہ اور دوسرے شہروں کے درمیان تجارتی عرض کی حیثییت سے استعمال ہوتا رہا. 1941 کے اواخر میں لیور پول کے ساحلی علاقے میں لُطوافے نے اسے ہٹ کرکے تباہ کردیا. یہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران تباہ ہوا
3. ملاکنڈ سٹیم ٹربائن کے نام سے ٹی اینڈ بروکلبنک لائن لیورل پول سے وابستہ انجنئیر ولئیم ہیملٹن نے 1942 میں ایک اور تجارتی بحری جہاز تیار کیا جو 1966 تک قابلِ استعمال رہا. 1966 میں اس ملاکنڈ سٹیم ٹربائن نامی جہاز کو پھر تائیوان نے خریدا.
4. ملاکنڈ ویسل(Vessel Malakand) کے نام سے 2004 میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپورشن نے تجارتی بحری بیڑہ تیار کیا. جو اب استعمال میں ہے. یہ ملاکنڈ بلک کیئریر کہلاتا ہے.
تحریر.. امجد علی اُتمانخیل
مُختصر تحریر.. امجد علی اُتمانخیل.
0 Comments