بٹ خیلہ شہر میں اکو بن یوسف کی اولاد میں شامل ابراہیم خیل,بابو خیل,,مدے خیل,حُسین خیل آباد ہیں.ان قبائلی شاخوں سے وابستہ خوانین میں عُثمان ملک,ہاشم خان ملک,امیر نواب خان مدے خیل,عبدالجمیل ملک,جمروز خان ,تازہ خان,عبدالجبار خان شامل ہیں.بٹ خیلہ بُدھ مت کی آماجگاہ رہی ہے.یہاں گُمبت اور چارکوٹلی میں بُدھمت کے آثار پائے گئے ہیں. گمبت میں خیلجی شاخ آباد ہیں.
جبکہ ہندوشاہی دور کے آثار یہاں کلیتوں کے مُقام پر پائے جاتے ہیں,کلیتوں کے مُقام پر باباسر کے نام سے مشہور پیر خوشحال یا پیر خوشاب کا مزار موجود ہے,جو محمود غزنوی کے گورنر تھے اور یہاں ہندوشاہانو کے ساتھ لڑائی لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے اور پھر یہی آپ کی تدفین ہوئی.
بٹ خیلہ کے قدیم قبرستان میں شام کے شہزادوں کی قبریں بھی موجود ہیں.
بٹ خیلہ میں ایک اور قبرستان شانو قبرستان کے نام سے بھی موجود ہے,جو جنگِ ملاکنڈ 1897 کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے شانو بابا کے نام سے ماخوذ یے.
بٹ خیلہ میں پانی کی ترسیل کے لئے بٹ خیلہ نہر دریائے سوات سے نکالی گئی.اس نہر کی کُھدائی کا آغاز 1907 میں ملاکنڈ ایجنسی کے اریگیشن کے پہلے چیف انجنئیر سر جان بنٹن کی نگرانی میں شروع ہوا اور 1914 تک یہ کُھدائی جاری رہی.جبکہ اس دوران اختر غونڈی ٹانڈیل کے مُقام پر بنٹن کے نام سے ایک ٹنل کی کُھدائی بھی جاری رہی.نہر اپر کینال نظام کی تعمیری لاگت 20846174 روپے رہی..اماندرہ ہیڈورکس سے اختر غونڈی تک بٹ خیلہ نہر کی کُل لمبائی 7.2 کلومیٹر ہے جبکہ بنٹن ٹنل کی لمبائی3.4 کلومیٹر ہے.اسی بنٹن ٹنل سے پھر 1918 میں تحصیلِ درگئی کے علاقوں کو پانی مُہیا کیا گیا.
بٹ خیلہ شہر جو اب جنوبی ایشیاء کا واحد بڑا شہر ہے جس میں کوئی چوک نہیں.
بٹخیلہ شہر جو ایک تجارتی مرکز ہے یہاں اب زیادہ تر دوسروں علاقوں سے لوگ آکر آباد ہورہے ہیں,اور کاروبارِ زندگی چلا رہے ہیں
دوستوں بٹ خیلہ کے رہائشی چڑی رحمان ٹیلر کو یہ اعزاز حاصل ہے جس نے ملاکنڈ ایجنسی میں پاکستان کا پہلا جھنڈا 14 اگست 1947 کو ملاکنڈ پی اے آفس میں لہرایا.
بٹ خیلہ میں رانیزئی,وردگ اور دوسری قبائلی شاخوں کے کے علاوہ قبیلہ اُتمانخیل کی شاخیں بھی آباد ہیں. 1920 میں ریاستِ دیر سے قبیلہ اُتمانخیل کی شاخ ٹاکر کے گھرانے ہجرت کرکے یہاں بٹ خیلہ میں آباد ہوئے جن میں تازہ گُل بابا کا گھرانہ مشہور ہے اور بٹ خیلہ میں 1920 سے لیکر اب تک آپکا خاندان میڈیسن کے کاروبار سے وابستہ زندگی گُزار رہا ہے.
دوستوں بٹ خیلہ شہر جو اب ضلع ملاکنڈ کا ہیڈ کوراٹر بھی ہے اور یہاں ضلع ملاکنڈ کی تمام سرکاری مشینری کے دفاتر موجود ہیں..
تحریر امجد علی اُتمانخیل
0 Comments