ملاکنڈ پیڈیا.. یہ ہے فخرِ اُتمانخیل غلام حبیب اسسٹنٹ کمشنر جس نے سب سے پہلے رواج نامہ ملاکنڈ اور رواج نامہ ریاستِ سوات مُرتب کیا. آپ 1920 میں تحصیلِ درگئ کے گاؤں کوٹ میں قادر خان کے ہاں پیدا ہوئے, قبیلہ اُتمانخیل میں خوزی خیل شاخ سے تعلق رکھتے تھے, ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کوٹ سے حاصل کی جبکہ پھر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 تھانہ اور دوسرے تعلیمی اداروں سے مُنسلک رہے. . آپ کی ابتدائی پوسٹنگ پولٹیکل آفس ملاکنڈ میں ریڈر کے پوسٹ پر ہوئی اور ترقی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے پوسٹ پر پھر آپ کی ریٹائرمنٹ ہوئی. آپ کے چار بیٹے محمد اقبال( مرحوم) ,محمد علی ( مرحوم), محمد اسلم اور محمد اسرار (مرحوم) ہیں, جنکی اولاد آجکل گاؤں کوٹ میں آباد ہیں. .آپ 2004 کو پھر اس دارِ فانی سے رحلت کر گئے. آپکے پسندیدہ مشاغل شکار کھیلنا اور باغبانی تھا.
Only member of The Safari International hunting club Califonia from Pakistan, wrote several articles on hunting and awarded cash awards , hunting antiques and best performance award so many times.
آپکی زندگی کے عظیم کارنامے رواج نامہ ملاکنڈ اور رواج نامہ سوات کو مرتب کرنا ہے. .
ملاکنڈ ایجنسی میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کا تصفیہ مقامی دستور کے مطابق کیا جاتا رہا ہے اس مقامی دستور کا تاریخی پسِ منظر اتنا پُرانا ہے جتنی ملاکنڈ ایجنسی میں آباد قبائل کی تاریخ پُرانی ہے. ملاکنڈ ایجنسی کے قیام 1895 سے لیکر 1964 تک یہاں رواج نامہ تحریری شکل میں نہیں تھا پس ممبرانِ جرگہ زُبانی یاداشت پر مقدمات کے فیصلے کرتے کبھی کبھی ایسا ہوتا کہ ایک ہی نوعیت کے دو مقدمات میں مُختلف رواج پیش کئے جاتے جس سے فریقینِ متعلقہ انصاف حاصل کرنے سے محروم رھ جاتے اور لوگوں کو انتظامیہ کے خلاف شکایت کرنے کا موقع مل جاتا. جبکہ مقدمات کے فیصلے کرنے کا اختیار ممبرانِ جرگہ کی ایمانداری اور غیر جانبداری پر مُنحصر ہوتا. ملاکنڈ ایجنسی میں رواج نامہ کو تحریری شکل میں نافذ کرنے میں مندرجہ ذیل مُحرکات کارِ فرماں رہی.
1.ڈلہ بازی. ملاکنڈ ایجنسی کے ہر گاؤں اور علاقہ میں دو یا دو سے زیادہ پارٹیاں ہوتی تھی جن کو مقامی اصطلاح میں ڈلہ کہا جاتا جن میں سمہ رانیزئی ( تحصیلِ درگئ) میں تین ڈلے تھے جن میں ایک مشہور ڈلہ سید عبدالخالق آف بدرگہ تھا اور اس ڈلہ میں مندرجہ ذیل مشہور شخصیات جوہر ملک ورتیر, زیر شاہ ملک دوبندی, ملک سید رسول اُتمانخیل ہریانکوٹ , حاجی علی اصغر اُتمانخیل ہریانکوٹ, ملک طور اُتمانخیل ہریانکوٹ, حمیداللہ خان خرکئ, ملک عقل مند درگئی, ملک اکبر شاہ درگئ, محمد امان خان گھڑئی, ملک صحبت خان خرکئ وغیرہ شامل تھے. جبکہ ایک اور ڈلہ مُستمر خان آف درگئ کا تھا جس میں نقیب شاہ خان درگئ, مُستمر خان درگئ, دولت خان, احمد نور ہیروشاہ وغیرہ شامل تھے. یہی پارٹیاں اکثر علاقہ کے مقدمات جرگہ نظام کے ذریعے حل کرتے. تیسرا ڈلہ جس کی سربراہی حاجی زبیر شاہ خان آپ سخاکوٹ ملاکنڈ کرتے تھے اس میں حاجی ظریف خان آپ کوپر،سعد ملک آپ گھڑی عثمان خیل جوکہ رازق جان ایڈوکیٹ کے والد صاحب تھے،حاجی شیردل خان آپ آشکئی جوکہ سابقہ ایم پی اے جھانگیر خان کے والد تھے ،میاں اجڑ باچا آپ خوشحال گھڑ جوکہ بشیر احمد باچا کے والد تھے ،محمد افضل خان آپ غنی ڈھیری شامل تھے۔اور مزے کی بات یہ تھی کہ یہ گروپ جس طرف چلا جاتا فیصلہ اس کے حق میں ہوتا تھا۔
2.رشتہ داری.. چونکہ ہر گاؤں میں ّمُختلف قبیلوں سے جرگہ ممبران مقرر کئے جاتے اسلئے جب ان کو کوئی مقدمہ کو حل کرنے کا ٹاسک دیا جاتا تو ان میں فریقین عام طور پر انکے رشتہ دار ہوتے لہذا ایسی صورت میں کوئی جرگہ ممبر اپنے رشتہ دار کے خلاف رائے نہیں دیتا تھا اور ان سے خاندانی مسائل پیدا ہوتے.
3.اکثر ممبرانِ جرگہ غیر تعلیم یافتہ ہوتے اور بحیثیت جرگہ جو ذمہ داریاں اُن پر لاگوں ہوتی وہ محسوس نہ کرتے .
پس مندرجہ بالا مُحرکات کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایجنسی ہذا میں عوام کے درمیان مقدمات کو بروئے انصاف اور مقامی رواج کے مطابق حل کرنے کے لئے کتابی شکل میں ایک رواج نامہ تحریر کیا جائے جو ہر قسم کے معاملوں کے تصفیہ کے وقت مُفید ہوگا. اس رواج نامہ کو کتابی شکل میں تحریر کرنے کے لئے گُزشتہ ساٹھ, ستر سالوں سے کوششیں جاری تھی اور آخر کار پھر ملاکنڈ ایجنسی کا رواج نامہ نومبر 1964 میں اُس وقت کے پولٹیکل ایجنٹ جناب ظفر علی خان اور اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ خان عبدالعزیز خان کے حُکم پر مسٹر غلام حبیب خان سابقہ ریڈر پولیٹیکل آفس ملاکنڈ نے کتابی شکل میں تحریر کیا .اس رواج نامہ میں فوجداری اور دیوانی مقدمات کو حل کرنے کے لئے تجاویز شامل ہیں.
ملاکنڈ ایجنسی میں چار اہم تپہ جات یعنی بائیزئی سوات, رانیزئی سوات, سمہ رانیزئی اور تپہ اُتمانخیل
0 Comments