ضلع دیر کی وجہ تسمیہ.


ضلع دیر کی وجہ تسمیہ....
دیر نام جو بُہت قدیم ہے,یہ نام مُختلف اوقات میں بدلتا رہا,کیونکہ اس زمین پر مُختلف تہذیبیں پروان چڑھی,اور زوال پزیر ہوئی.جب 327 قبل مسیح میں سکندر یونان سے اس علاقے پر یلغار کرنے کے عرض سے آیا,تو اُنکے ساتھ یونانی مورخین نے اس علاقے کو گورائن   یا مساگا کے نام سے یاد کیا-
ضلع دیر

.مُغل مورخین  جو بابر کے ساتھ اس علاقے میں آئے اُنہوں نے اپنی یاداشتوں میں اس علاقے کو یاغستان کے نام سے یاد کیا ہے.ایک اور مورخ مرزا محمد حسن کے مُطابق سولہویں صدی میں اس علاقے کو بلورستان بھی کہا جاتا تھا. پروفیسر جمیل یوسفزئی لکھتے ہیں,کہ بُدھ مت کے عروج کے وقت دریائے پنجکوڑہ کے کنارے  سینکڑوں خانقاہیں تھی,جہاں بُدھ مت کے پیروکار عبادت کرتے تھے.عربی میں لفظ دیر کے معنی خانقاہ کے ہے,شاید اسی وجہ سے یہ علاقہ دیر کے نام سے مشہور ہوا.دسوی صدی سے پندرھویں  صدی عیسوی تک دیر پر کوہستانی کافروں کی حکومت رہی.اُنکے دور میں یہ علاقہ کافرستان کے نام سے مشہور تھا. مشہور مورخ  میگس تھنیس نے کافرستان کو دیردائی کے نام سے یاد کیا ہے,جبکہ  پروفیسر خیال بُخاری کے مطابق یہ علاقہ دردستان سے یاد کیا جاتا تھا. سر اورل سٹئین نے بھی اس علاقے کو دردستان پُکارا ہے.کیونکہ یہاں دارد رہتے تھے ,پروفیسر محمد نواز طائر کے مطابق  یہ علاقہ دردیال کے نام سے مشہور تھا.پس ان تمام ناموں سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے  کہ 327 قبل مسیح میں دیر کا قدیم نام مساگا تھا,خانقاہوں کی کثرت کی وجہ سے یہ دیر کے نام سے مشہور ہوا. مُغل مورخین نے اسکوں بلورستان یا یاغستان کے نام سے یاد کیا. کوہستانی کافروں نے اس کو کافرستان کے نام سے یاد کیا.جبکہ  یوسفزئی اور دوسرے قبائل کی یہاں آمد کے بعد یہ علاقہ  دےر یا دیر کے نام سے مشہور و معروف ہوا..

تحریر..امجد علی اُتمانخیل..



Keywords: Malakand Pedia with Amjad Ali Utmankhel ; Malakand Pedia ; Name of Dir  

amjad-mkd.blogspot.com 

Post a Comment

0 Comments